سیکرٹریٹ پر چھاپہ افسوسناک،ایسا نہ ہو کل رائے ونڈ پر چھاپے پڑیں،فاروق ستار

منگل 23 جولائی 2024 22:32

سیکرٹریٹ پر چھاپہ افسوسناک،ایسا نہ ہو کل رائے ونڈ پر چھاپے پڑیں،فاروق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2024ء) ایم کیو ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی کے سول سیکرٹریٹ پر چھاپے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے ایسا نہ ہوکہ کل رائے ونڈ پر بھی چھاپہ پڑے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ سیاسی جماعت کے سنٹرل سیکرٹریٹ پر چھاپہ افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کو مستقل ری رائٹ کرنا چاہیے اور جماعتوں کو چاہیے کہ آپس میں بیٹھ کر ایک ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں کا حکومت میں رویہ الگ اور اپوزیشن میں رویہ الگ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ کل را ئے ونڈ میں ایسا چھاپہ مارا جارہا ہو۔

۔۔اعجاز خان