
کسی کو اچھا لگے یا برا لگے عمران خان اس وقت پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے
آپ 10 چیزیں اس کے خلاف کرلیں سزائیں دے دیں جو بھی کرلیں لیکن عمران خان کے ووٹ بینک کا کیا کریں گے؟ نواز شریف کے سابقہ قریبی ساتھی آصف کرمانی کا سوال
محمد علی
منگل 23 جولائی 2024
23:00

(جاری ہے)
صرف خوشامدی ٹولہ کہہ رہا ہے سب اچھا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، نواز شریف سے کہوں گا پارٹی کو بچا لیں ، خوشامدی ٹولے کی وجہ سے عمران خان لیڈر بنا ہے اور اسی ٹولے نے نواز شریف کو بھی بے بس کیا ہوا ہے ۔
آصف کرمانی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے پاکستان تشریف لانے سے قبل بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ رکھتا رہا ہوں ۔ جو پیٹرول عمران خان کے دور میں 150روپے لیٹر ہو میں اس کے خلاف آواز بلند کروں اور وہی پیٹرول پی ڈی ایم کی حکومت اور آج کی حکومت کے دور میں پونے تین سو روپے لیٹر ہو تو میں کیسے آواز بلند نہ کروں؟۔ قائد اعظم نے یہ ملک 2 فیصد اشرافیہ کے لئے نہیں بلکہ مڈل کلاس طبقے کے لئے بنایا تھا ۔ مہنگائی ، بیروزگاری اور ہاتھوں میں ڈگریاں لئے بیروزگار پھرنے والے نوجوانوں کے لئے آواز بلند کرنا میرا جرم ٹھہرایا گیا اور قیادت کے رویے میں سرد مہری آئی۔ میں نے انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے لیکن میں نواز شرف کا کل بھی احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ایک خوشامدی ٹولہ ہے جنہیں میں سیاسی نومولود کہتا ہوں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو یہ دن دکھایا ہے اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والا نواز شریف آج سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکا ۔انہوں نے کہاکہ آج عوام بجلی کے بل نہیں دے سکتے، حکومت نے عوام کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ باندھ دیا ہے اور انہیں ننگی تاروں سے جھٹکے دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ، میرے والد نے بانی پاکستان کے ساتھ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں ساتھ دیا ہے ، کسی جماعت نے مجھ سے رابطہ کیا نہ میری اپنی کوئی خواہش ہے ، میں مسلم لیگی کی شناخت کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کے طیارے گرنے کی وجہ بنی، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.