کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت سرکاری محکموں کے ڈویژنل آ فسران کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 26 جولائی 2024 20:16

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت سرکاری محکموں کے ڈویژنل آ فسران کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام آ فسران نے اپنا تعارف کروایا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے ویڑ ن اور احکامات کے تحت سرکاری کام میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نا قابل برداشت ہے تمام ڈویژنل آ فسران اپنی ذمہ داریاں اخلاصِ سے نبھا ئیں اور اپنے ماتحت عملے کو حاضری اور سرکاری اوقات کے پابند کریں۔

انہوں نیکہاکہ ہر ڈویژنل ہیڈ اپنے ماتحت آ فسران کا ماہانہ اجلاس منعقد کریں ، فیلڈ ویزٹ کریں ، جاری سکیموں کا معائنہ کر یں اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھولے رکھیں ، ڈویژنل آ فسران اپنے ماتحت ضلعی آ فسران کو ہدایات دیں کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ کھلی کچہریوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور کمشنر افس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن نیکہاکہ جو بھی اخلاص کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا اس کے نتائج بہتر ہوں گے اور عوام کے مسائل حل ہو نے میں مدد ملے گی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہر ماہ یا 40 ، 45 دن کے اندر ڈویژنل ہیڈ کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں تما م اپنی پراگریس ریویو رپورٹ پیش کریں گے۔ کمشنر نے کہاکہ جو بھی صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :