راہزن گینگ کے دو کارندے گرفتار، تین عدد موبائل فونز، نقد رقم، اسلحہ برآمد

اتوار 28 جولائی 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2024ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک سنیچرزکو گرفتارکر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران راہزنی کے مقدمات میں ملوث خطرناک سنیچر گینگ کے دو ملزمان احمد ولی ولد شاہ ولی اور شیرین ولد معمور کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جبکہ دوسرا سفید ڈھیری کا رہائشی ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 عدد چھینے گئے موبائل فون، 27 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔