سرگودھا ،گردونواح میں موسلادھار بارش ،گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

پیر 29 جولائی 2024 17:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2024ء) سرگودھا شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، اس موقع پر متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش نے جلتی پر تیل کا کام دیکھایا اور بچوں و نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور گلیوں میں نکل کر نہانے میں مصروف لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے علاقے جل تھل اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس میں گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے جبکہ بجلی کی بندش نے جلتی پر تیل کا کام دیکھایا اس موسم میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور گلیوں میں نکل کر نہاتے ہوئے لطف اندوز ہونے میں مصروف رہی۔

متعلقہ عنوان :