بلوچستان ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، صوبائی محکمہ موسمیات

منگل 30 جولائی 2024 15:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو کوئٹہ، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، چمن، ہرنائی، زیارت، قلعہ عبداللہ، سبی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کیچ، پنجگور، نصیر آباد، قلات، خضدار، واشک، خاران، آواران، اورماڑہ لسبیلہ اور حب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے باقی حصوں میں موسم انتہائی مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔بدھ کو آواران، لسبیلہ، حب، واشک، خضدار، قلات، ڈیرہ بگٹی اور سبی کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ، اورماڑہ اور پنجگور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے باقی حصوں میں موسم انتہائی مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں (31.0)، قلات میں (21.0)، بارکھان اور لورالائی میں (19.0)، زیارت میں (18)، خضدار میں (5.2)، ژوب میں (2.0)، لسبیلہ میں (1.0) ملی میٹر بارش ہوئی اسی طرح کوئٹہ میں ٹریس بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ​​(47 °C)، نوکنڈی اور دالبندین میں (46°C)، پنجگور میں (41°C)، کوئٹہ، خضدار اور ژوب میں (37°C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انتباہ:اگلے 48 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور آواران، لسبیلہ، حب، خضدار، قلات، بارکھان، ژوب، ہرنائی، زیارت، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد میں سیلاب آسکتی ہے۔ تمام متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ اس دوران چوکس رہیں۔