محکمہ جنگلات کی نااہل بیورو کریسی ہائے ہائے کے نعروں سے گونج اٹھی

جمعرات 1 اگست 2024 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) تنظیم غیر جریدہ آزاد کشمیر،تنظیم فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدور راجہ طاہر مجید،سالک رشید عباسی کی قیادت میں محکمہ جنگلات کے بیلدران ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ملازمین کی ریلی اور دھرنا،،سوموار کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ ہوگا نوٹیفکیشن لئے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے وزیراعظم آزاد کشمیر محکمہ جنگلات کے بیلدران ملازمین کو فوری طور مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں ورنہ دنیا کی کوئی طاقت ملازمین جنگلات کا دھرنا ختم نہیں کر سکے گی،احتجاجی ریلی اور دھرنے سے راجہ طاہر مجید،سالک رشید عباسی کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاج بدستور تیسرے روز سے جاری،آزادکشمیر کے 904بیلداران کو مستقل نہ کرنے،282سے زائد ترقیاتی سکیموں کے ملازمین کی فراغت کیخلاف تنظیم فاریسٹر فارسٹگارڈ ایسویشن اور تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کازبردست احتجاجی مظاہرہ، لانگ مارچ ودھرنا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت مظفرآباد کی فضاء بیلداران کو مستقل کرو،ترقیاتی سکیموں کے فارغ کیے گئے ملازمین کو بحال کرو،ساڈا حق ایتھے رکھ، محکمہ جنگلات کی نااہل بیورو کریسی ہائے ہائے کے نعروں سیے گونج اٹھی۔

ریلی مرکزی دفتر جنگلات سے شروع ہو کر گیلانی چوک کا چکر لگاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے دفاتر میں دھرنے میں بیٹھ گئے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پربیلداران کی مستقلی کی تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی مظاہرین شرکاء لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فاریسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجہ طاہر مجید، غیرجریدہ ملازمین آزاکشمیر کے صدر سالک رشید عباسی،نگران اعلیٰ سلیم اعوان، ضلعی صدر راجہ اویس ناصر، سردار اعجاز خان، مرکزی سیکرٹری جنرل سید ارشد شاہ، راجہ راشد ظفر،منعاف کیانی، راجہ نصیرخان، راجہ تصویر خان، چوہدری محمدظفر، ندیم اعوان، صدر بیلداران چوہدری ظفر مرکزی سیکرٹری مالیات سعید مغل، راجہ رضوان، راجہ عارف، راجہ اصغرخان، سجاد بیگ، میر نوشاد ضلعی جنرل سیکرٹری،راجہ اسرار فارسٹر سعید مغل، اسد مرژا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشتیاں جلا کر آئے ہیں اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک نوٹیفکیشن ملازمین کے ہاتھ میں نہ دلوا دیں مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دھرنا اسمبلی سیکرٹریٹ میں دیں گے تو یہ دھرنا قاضی حسین والا دھرنا ہوگا انشاء اللہ ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرواکر دم لیں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ احتجاج ختم ہو جائے گا۔