اگست یوم استحصال کی خصوصی تقریب کا آغاز صبح 9 بجے 1منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا جائے گا

جمعرات 1 اگست 2024 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) 05 اگست یوم استحصال کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں اہم اجلاس ، اجلاس کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثارگیلانی نے کی ، اجلاس میں بلدیہ کے افسران سید شکیل گیلانی، سید قمر عباس سبزواری ، جمیل احمد افغانی، فوکل پرسن /کونسلر عمیر کیانی ، رفیق احمد میر سمیت دیگر کی شرکت ، 05 اگست 2024 کو ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی تبدیل کرنے اور غیر ریاستی کشمیریوں کو مقبوضہ وادی میں آباد کرنے کے حوالے سے آزادکشمیر بھر اور پاکستان میں یوم استحصال منایا جائے گا، اس سلسلے میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میونسپل کارپویشن کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کونسلرز سمیت شہری شرکت کریں گے، 05 اگست یوم استحصال کی خصوصی تقریب کا آغاز صبح 9 بجے 1منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا جائے گا، اور کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے تحت دارالحکومت میں پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈوں سے سجایا جائے گا، مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے سکرینز پر ویڈیو ڈاکو منٹری چلائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے کہا کہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جسے کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے مذموم حربے ناکام بنائیں گے ، کشمیریوں کو آزادی کی منزل مل کررہے گی بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا ، سید سکندر نثار گیلانی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آہین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی اور مودی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی جسے کشمیری کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور مودی کے ان غیر آئینی اقدامات کے خلاف مسلسل آواز اٹھابلند کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان کو اپنی منزل قرار دیتے ہیں بھارت نے کشمیریوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے تمام تر حربے آزمائے لیکن اسے کامیابی نہ ہوسکی 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر ،آزاد کشمیر ،پاکستان اور دنیا بھر بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی یوم استحصال منا کر بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں گے ۔