اگست میں شمال مشرقی پنجاب، اور زیریں سندھ میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارش کی توقع ہے‘ محکمہ موسمیات

جمعرات 1 اگست 2024 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگست میں شمال مشرقی پنجاب، اور زیریں سندھ میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سلسلہ اگست کی 6 تاریخ تک جاری رہے گا، بارشوں کا دوسرا سلسلہ اگست کی 7 تاریخ سے 15 تاریخ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کی 7 سے 15 تک ملک کے بالائی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارش کی توقع ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی. توقع ہے۔