جئے سندھ قومی محاذ اور سول سوسائٹی کا ہیڈ محرر اسماعیل ابڑو کی منشیات فروشوں کی سرپرستی کے خلاف احتجاج

ہفتہ 3 اگست 2024 18:25

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) جئے سندھ محاذ اور سول سوسائٹی ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سے سٹی پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر اسماعیل ابڑو کا منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے اور شریف شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے جائز کاموں کیلئے رشوت طلب کرنے کے خلاف احتجاج کیا اس موقع اصغر نوناری ،سلیمان تھیم،سکندر سندھی، غلام علی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سٹی پولیس اسٹیشن کا ہیڈ محرر اسماعیل ابڑو جب بھی سٹی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہوتا ہے تو شریف شہریوں کیلئے وبال جان بن جاتا ہے جائز کاموں کیلئے شہریوں کو پریشان کرتا رہتا ہے اور ان سے رشوت طلب کرتا رہتا ہے اور نہ دینے والوں کو مختلف حربے استعمال کر کے پریشان کرتا رہتا ہے جبکہ سٹی کی حدود میں سرعام چلنے والی منشیات مین پوڑی ،شراب، چرس اور دیگر کی اسماعیل ابڑو سرپرستی کر رہا ہے اور ان سے منتھلی وصول کرتا ہے جبکہ کئی بار منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے اور ان کا سہولت کار ہونے کے باعث اور عوامی شکایات پر تبادلہ اور معطل بھی ہو چکا ہے انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر اسماعیل ابڑو کے خلاف کارروائی کی جائے۔