قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا پاکستان میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کااظہار

اتوار 4 اگست 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے پاکستان میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ چترال سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھر پور کر دار ادا کرنا چاہیے ،اگر فوری، دیرپا اورپائیدار اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آنے والے سال پاکستان میں کلائمیٹ چینج سے ناقابل برداشت معاشی و جانی نقصان اٹھانا پڑے گا۔