میرپورخاص یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس سے ایم اے جناح روڈ تک ایک ریلی نکالی گئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 5 اگست 2024 17:45

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اگست 2024 ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس سے ایم اے جناح روڈ تک ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نےکشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کے نعرے لگائے گئے اور اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کہا کہ آج ریلی نکالنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے کہ ہندوستان آج بھی کشمیری عوام پر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی کشمیر کے حق خود ارادیت کے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کروانا ہے تاکہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیو اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی عبدالغفار لاکھیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز شورو اساتذہ کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔