بنگلہ دیش سے فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد نے سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا
حسینہ واجد نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو بنگلادیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھا، وہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، بنگلہ دیش کی مستعفی ہونے والی وزیر اعظم کے صاحبزادے کی گفتگو
محمد علی پیر 5 اگست 2024 21:35
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن بھارت چلی گئی ہیں، حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
دہلی میں بنگلادیشی ہائی کمیشن نے شیخ حسینہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا، عوام کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔بنگلہ دیشی آرمی چیف نے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان بھی کیا اور جنرل وقارالزمان نے کہا کہ عوام فوج پر بھروسہ رکھیں، حالات بہتر ہوجائیں گے، ہم بنگلہ دیش میں امن واپس لائیں گے۔انھوں نے احتجاجی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، ہم ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک عبوری حکومت تشکیل دیں گے ۔بنگلہ دیش کے میڈیا نے آرمی چیف کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے بعد ہم نے عبوری حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم صورتحال کو حل کرنے کے لیے اب صدر محمد شہاب الدین سے بات کریں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیاگیا، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بندکر دی گئیں۔ حالیہ احتجاج کے دوران دوسری بار حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ سروس بھی معطل رہی۔دریں اثناء مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، جنہیں قابو کرنے کے لیے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجودتھیں۔بنگلہ دیشی میڈیا نے دارالحکومت میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں دوڑتے ہوئے ہجوم کی تصاویر نشر کیںجو جشن منا رہے تھے۔بنگلہ دیشی صحافی یاسر عرفات نے بتایا کہ گنابھابن محل کے اندر 1500 سے زیادہ افراد موجود تھے، وہ فرنیچر اور شیشے توڑ رہے تھے۔اس سے قبل میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے قریبی معاون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال ایسی ہے کہ یہ بھی ایک امکان ہے، لیکن میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگا ان قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے ڈھاکا محل سے روانہ ہو گئی ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے نے ملکی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کی والدہ کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کی کوشش کو روکیں۔امریکا میں مقیم صجیب وازید جوئی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آپ کا فرض ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں دیکھاگیا۔رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین نے جشن منا یا۔رپورٹ کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق طٴْلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے تھے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین کی ہڑتال
-
نئی دلی،سپریم کورٹ نے کیجریوال کی ضمانت منظورکرلی
-
عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پراسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، ملالہ یوسفزئی
-
ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ سے انکار
-
عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، ملالہ
-
مغربی کنارے میں بے روزگاری تین گنا بڑھ گئی، اقوام متحدہ
-
حماس کو جنگ بندی پر راضی کرنے کے لیے دبا بڑھانا ہوگا،نیتن یاہو
-
بیلسٹک میزائل روس کو دینے کا الزام، ایران نے یورپی ملکوں کے سفیروں کو طلب کرلیا
-
بائیڈن کے جنگ بندی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں،حماس
-
صدارتی مباحثہ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
-
امریکا بہت تیزی سے دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، ایلون مسک
-
روس کو بیلسٹک میزائل کی باتیں اسرائیلی اتحادیوں کا پراپیگنڈا ہے، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.