
توہین الیکشن کمیشن کیس، آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی،فواد چوہدری
سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں، نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کیلئے کیس رکھتے ہیں،ممبر کمیشن
فیصل علوی
بدھ 7 اگست 2024
12:45

(جاری ہے)
آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹیں دے دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کیلئے کیس رکھتے ہیں، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔سماعت کے دوران وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 2 آرڈر کئے۔ دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے۔وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی دے رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے پر بھی لاگو ہو گا۔ عمران خان کے کیس پر بھی چارج فریم کو ریویو کریں۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ آرڈر چارج فریم سے متعلق ہے۔تسلی سے پڑھ لیں۔ ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کے ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.