کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے پرائمری سکول حاجی نرائے ناصر کا اچانک دورہ

بدھ 7 اگست 2024 22:18

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے پرائمری سکول حاجی نرائے ناصر کا اچانک دورہ کیا جبکہ سکول کو تالا لگا ہوا تھا انہوں نے 11 بج کر 45 منٹ پر سکول کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر اور ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی اور انھیں سکول کی بندش پر ٹیچرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر لورالائی ڈویژن نے بیسک ہیلتھ یونٹ کلی ملک اللہ نور ناصر آ باد کا اچانک دورہ کیا وہاں پر ڈاکٹر اور فیمیل سٹاف موجود تھا کمشنر کو بتایا گیا کہ ایل ایچ وی غیر حاضر ہے جبکہ سویپر بھی دو سال سے غیر حاضر تھے الٹر اساونڈ مشین موجود ہے لیکن اسے استعمال نہیں کیا ہے اور ادویات کی کمی ہیں کمشنر لورالائی ڈویژن نے سٹاف کی کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بعد ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈی ایچ او لورالائی اور ڈی ایس ایم نے کمشنر سے ملاقات کی ڈی ای ایچ عبد الحمید زہری نے بتایا کہ لورالائی میں 5 آ ر ایچ سی ہیں جس میں سے صرف ایک فنکشنل ہے بقیہ 4 کا سٹاف ہیں لیکن بیلڈنگ اور ادویات نہ ہو نے سے نان فنکشنل ہیں کمشنر نے کہا کہ نان فنکشنل ار ایچ سیز کے سٹاف کو جہاں ضرورت ہو وہا ں تعینات کر کے ان سے کام لیا جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو بھی ہدایت کی کہ ڈی ایچ او اور ڈی ایس ایم ساتھ مل کر غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے اور اور ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کیقومی خزانے میں جمع کیا جائے انہوں نے کہا کہ اضافی سٹاف کو کام کی جگہ پر تعینات کیا جائے تاکہ ان سے کام لیا جائے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ ، ڈی عبد الحمید زہری اور ڈی ایس ایم فرحان خان فیلڈ ویزٹ کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کے ویڑ ن کے مطابق صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں گھوسٹ ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے ان کا پتہ لگا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نیکہاکہ تمام بیسک ہیلتھ یونٹس میں عوام کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں۔