جموں وکشمیر پیپلز لیگ کا شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت

تحریک آزادی کشمیر میں شیخ عبدالعزیز کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جمعرات 8 اگست 2024 15:38

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں’’ جموں و کشمیر پیپلز لیگ‘‘ نے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی 16ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر پیلز پلیگ کے چیئرمین ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں شیخ عبدالعزیز کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوںنے کہا شیخ عبدالعزیز نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی عقوبت خانوں اورجیلوں میں گزار اور اپنی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کیلئے بے لوث جدوجہد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شیخ عبدالعزیز جموںوکشمیر کے مملکت خداد اد پاکستان کے ساتھ الحاق کے ایک پرجوش حامی تھے ، شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداء بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں ۔

ا نہوںنے کہا کہ کشمیری شیخ عزیز جیسے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈاکٹر مصعب نے کہا کہ کشمیری عوام کسی کو بھی شہداء کے خون سے غداری کرنے کی ہرگز اجات نہیں دیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر پیپلز لیگ کی ایگزیکٹیوباڈی نے مختار احمد وازہ کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انکی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔

دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما سید اعجاز رحمانی نے بھی ایک بیان میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں یا ڈھونگ انتخابات میں شرکت کو غداری تصور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو11اگست 2008کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کرد یا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔