
ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے انسپائریشن ہے : عمران خان
’پاکستان کے اولمپک پرچم بردار کو شاندار جیولن کارکردگی پر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد ،اسکی استقامت نے اسکا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا : سابق وزیراعظم
ذیشان مہتاب
جمعہ 9 اگست 2024
10:50

(جاری ہے)
ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔
دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں۔ پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992ء کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984ء میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔ تیسری باری میں ارشد ندیم نے 88.72 میٹر، چوتھی باری میں 79.40 میٹر، پانچویں باری میں 84.87 میٹر جبکہ چھٹی باری میں91.79 میٹر تھرو کی۔ اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا جنہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں 90 اعشارئیہ 57 میٹر تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا تھے۔ نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے، فائنل میں کوالیفیکیشن کا معیار 84 میٹرز یا پہلے 12 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار، حکومت سے فنڈز کی اپیل
-
ناصر اقبال کا ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
آئی سی سی نے دسویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا
-
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل اور نعمان علی کی ترقی
-
سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025ء کے لیے پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا
-
جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
احمدآباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک
-
میرے لیے دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں: ارشد ندیم
-
ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنا‘جسپریت بمراہ
-
ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
-
فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.