پنجاب بھرمیں 1234ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق1344زخمی ہوئے

جمعہ 9 اگست 2024 21:23

پنجاب بھرمیں 1234ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق1344زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں582افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔762معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں700ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 490مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلی فیصل آباد 86حادثات میں84متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان73حادثات میں73متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1351متاثرین میں 1114مرد اور237خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں263افراد کی اوسط عمر18سال سے کم728افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ360زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1131موٹرسائیکلز،66آٹورکشے،111کاریں،24وین11مسافر بسیں،26ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔