
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
ایم سی بلز، ٹیکس اور فیسوں کی وصولی ڈیجیٹائز ہونے سے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا‘صوبائی وزیر کا خطاب
جمعہ 9 اگست 2024 22:57
(جاری ہے)
فنانشل مینجمنٹ بہتر ہوگی اور صارفین کو دفتر کے غیر ضروری چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کیحل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ڈریم 2 منصوبے میں سرگودھا کو شامل کر لیا گیا۔ اس منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے شہر بھر میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ منیجمنٹ کے مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے کہ آٹھ ماہ کے اندر تمام کاغذی کارروائی مکمل کرکے کام شروع کیا جائے اور جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مضبوط تر بنایا جا رہا ہے تاکہ اپنے وسائل خود پیدا کر کے ترقیاتی کام کرائیں اور انہیں حکومتی گرانٹس پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔ گلی، بازاروں، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا۔ وارڈ کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو اس نظام میں کمی پیشی کو دور کریں گی۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی زمہ داری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھائے گی۔ شہریوں کو بھی اونر شپ لینی ہوگی۔ ان کا بتانا تھا کہ رواں ماہ 8 ڈویژنز میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے ای پیمنٹ سسٹم کی تیاری پر کمشنر سرگودھا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو صوبہ بھر کی لوکل گورنمنٹس میں نفاذ کے اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سرکاری اداروں میں پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترقی کے زاویے لوکل گورنمنٹ سے گزرتے ہیں جب تک یہ نظام مضبوط نہیں ہوگا عوام کے میونسپل مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ای پیمنٹ سسٹم ایم سی کی مختلف سروسز حاصل کرنے والوں کو ادائیگی کے لیے بینکوں وغیرہ میں قطاروں میں لگنے اور دفاتر کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جائے گی۔ صارف کو موبائل فون پر بل موصول ہوگا اور ادائیگی بھی ای پیمنٹ کے تحت کی جا سکے گی جس کا صارف کو وصولی کا ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ ظفر اللہ چوک کے قریب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دفتر قائم کیا گیا۔ اپنے دورے میں وزیر بلدیات نے سرگودھا میں زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہیں ہپستال کے تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات نے قینچی موڑ پر ایم سی کی سیور لائنز کی ڈی سلٹنگ کے جاری کام کا بھی موقع پر جا کر جائزہ لیا اور اس ضمن میں ضروری احکامات جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے آئین اور ریاست کو نہ مانے والوں کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، گورنرخیبرپختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیسکو کی جانب سے ملازمین کے لئے عمرہ قرعہ اندازی
-
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست، بھارت کا دوسرا نمبر
-
5 اکتوبر احتجاج کیس میں علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر و دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید نے میدان مار لیا
-
ٹی ایل پی کیساتھ آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، دہشتگردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی، وفاقی وزرا
-
محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں
-
سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے 9ویں جماعت کی طالبہ فریکچر کر دیا
-
افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو ان کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع
-
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.