جیکب آباد، گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر اسپیشل برانچ سکھر کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

ہفتہ 10 اگست 2024 19:59

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) جیکب آباد، گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر اسپیشل برانچ سکھر کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیکنڈ سول جوڈیشل مجسٹریٹ نثار احمد کی عدالت نے گٹکے کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر اسپیشل برانچ سکھر کے اے ایس آئی شاہد پٹھان اور اہلکار آفتاب جتوئی سمیت ڈرائیور زاہد اور کنڈیکٹر سلیم نامی ملزمان کو 2،2 سال قید اور 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی، واضح رہے کہ 24 مئی 2023 کو تھانہ آباد کی پولیس نے قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران مسافر وین سے 36 ہزار 270 کلو گرام گٹکا برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔