خیبرپختونخواہ حکومت کا شہریوں کو کم بجلی کھانے والی برقی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی جانب سے سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ کم بجلی کھانے والی بلب اور انورٹر پنکھے بھی فراہم کیے جائیں گے

ہفتہ 10 اگست 2024 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2024ء) خیبرپختونخواہ حکومت کا شہریوں کو کم بجلی کھانے والی برقی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کی جانب سے سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ کم بجلی کھانے والی بلب اور انورٹر پنکھے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔