واربرٹن میں جشن یوم ا?زادی کی تیاریاں زور شور سے جاری

ا?زادی گروپ کے زیراہتمام ’’میری پہچان میرا پاکستان‘‘ کے عنوان پر تقریری و ملی نغموں کے مقابلوں کاپروگرام منعقد کیا گیا

اتوار 11 اگست 2024 11:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2024ء) واربرٹن میں جشن یوم ا?زادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔ ا?زادی گروپ کے زیراہتمام ’’میری پہچان میرا پاکستان‘‘ کے عنوان پر تقریری و ملی نغموں کے مقابلوں کاپروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام میں ججز کے فرائض ڈاکٹرعلی ثقلین حیدر، ماہر تعلیم پروفیسر نعیم اختر، محکمہ تعلیم لاہور سے مانیٹرنگ ا?فیسرانوار احمد ،فیصل قیوم اور مدثر سرور نے انجام دیے ۔

شہر کے مختلف اسکولوں و کالجوں کی25سے زائد ننھے بچوں بچیوں جنت غفار، محمد حسن، محمد حسین خلیل، محمد ذوہیب دانش،حفصہ یونس، محمد طلحہ انور، محمد قاسم طارق،عبدالرحمان، عفرائ عابد، رابعہ الیاس ۔ ، سحربانو،نسرین خلیل، علی عمار،نور فاطمہ،محمد طلحہٰ،رابعہ اقبال، اسامہ ،طاہرہ اقبال،ایمان شہباز، طلحہٰ عثمانی،راحیل، خلیل و دیگرنے ملی نغموں اور ’’میری پہچان میرا پاکستان‘‘ کے عنوان پر اپنے معصومانہ انداز میں پرمغز خیالات کو پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ججز کے فیصلے کے مطابق ملی نغموں اور تقریری مقابلہ جات میں جنت غفار، محمد قاسم طارق، محمد زوہیب دانش، رابعہ الیاس، رابعہ اقبال، علی عمار، نور فاطمہ ،طلحہٰ عثمانی، اسامہ،ایمان شہبازاور ننھے گلوکاروں راحیل ،خلیل نے پوزیشنز حاصل کیں ۔ پروگرام کے اختتام پر چیف ا?رگنائزر حاجی محمد اکرم ا?رائیں ، ڈاکٹر علی ثقلین حیدر ،پروفیسر نعیم اختر اورانوار احمدنے بچوں کو’’یومِ ا?زادی تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں اور بچوں کومبارکباد پیش کی اور اپنے زریں خیالات سے مستفیض بھی کیا ۔

ان مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل بچوں کوا?زادی فیسٹیول 2024کی مرکزی تقریب میں انعامات دیئے جائینگے ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرکنسلٹنٹ نیفرالوجسٹ اتفاق ہسپتال لاہور ڈاکٹر علی ثقلین حیدرنے پروگرام کی کامیابی پر ا?زادی گروپ کے ممبران اور ذمہ داران کو مبارکباددی ۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں یوم ا?زادی کی اہمیت اجاگر کرنے اور’’ میری پہچان میرا پاکستان ‘‘سے روشناس کرانا تھا ۔

اس موقع پرچیف ا?رگنائزرحاجی محمد اکرم ا?رائیں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں ا?یاہے، نوجوان نسل کو ان قربانیوں سے ا?گاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، زندہ قومیں ایک پرچم تلے چل کر ہی منزل حاصل کرتی ہیں ۔ انوار احمد نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے ہونے والے نقصانات بارے زور دیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال ناصرف دشمن کو فائدہ دے رہا ہے جس سے ہمارے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے بلکہ نوجوان نسل میں اخلاقی بگاڑ کا بھی سبب بن رہا ہے ۔

لہٰذا منفی سوچ سے نکلیں اور مثبت چیزوں کو پھیلائیں اور پسند کریں ۔ دوسری طرف ا?زادی فیسٹیول 2024کے حوالے سے چیف ا?رگنائزر حاجی محمد اکرم ا?رائیں نے بتایا کہ واربرٹن میں ضلع ننکانہ کا سب سے بڑا 16واں ا?زادی فیسٹیول سندرانا بائی پاس شہزاد فلور ملز کے گرائ ونڈ میں شام 7بجے شروع ہو گا ، جس میں ملک کے نامور فنکار شرکت کرینگے جن میں پرانی بین الا اقوامی شہرت یافتہ سنگر و قوال جوجی خاں ،شکاعت علی خاں ،گلوکارہ فرح ناز، کامیڈین نعیم شوکی، سنگر امانت علی خاں ،کامیڈین غفار لہری ، ایڈووکیٹ و شاعرظہیر الحسن ظہور و دیگر شامل ہیں۔