امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوز اور طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم

پیر 12 اگست 2024 14:52

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوز اور طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2024ء) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے بعد امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز جارجیا یو ایس ایس ایٹمی آبدوز ہے۔اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ایران بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور حزب اللّٰہ کے سینئر رہنماو?ں پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔