علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 15 اگست 2024 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے حافظ فرحت عباس کے استعفے کے بعد علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

علی امتیاز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی چیئرمین نے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ان کا شکر گزار ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب ،میاں اسلم اقبال،ملک احمد خان بھچر اوراقبال معین قریشی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور اپنے ساتھی ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا۔