کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 16 اگست 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2024ء) سندھ بھر میں کل سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 19اگست تک صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کیمختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔##

متعلقہ عنوان :