جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے باہر نکلنا ہو گا ،میاں اعجازحسین بھٹی

پیر 19 اگست 2024 20:25

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ہم کو جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے باہر نکلنا ہو گا اگر آپ ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو جھوٹے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر لیگی ورکروں اور سٹی الیکٹرانک میڈیا و پاک میڈیا فورم کے وفور سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا آس موقع پر لیگی رہنما میاں کاشف علی بھٹی بھی موجود تھے میاں اعجاز حسین بھٹی نے مزید کہا کہ مخالفین نے میرے بارے میں منفی اور جھوٹ بول کر پراینکڈ کیا گیا کہ میں ملک اور جماعت چھوڑ رہا ہوں مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے مسلم لیگ (ن) جماعت میری ہے اور پاکستان میرا گھر ہے پراپرٹی کی خرید وفروخت میرا کاروبار ہے اور جھوٹ بول کر سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہے ہم عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے جشن آزادی اچھے انداز کے ساتھ منانے پر یوتھ ٹیم برجیس طاہر کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ ٹیم برجیس طاہر ورکروں۔

(جاری ہے)

کارکنوں اور تاجروں نے ثابت کر دیا ہے کہ سانگلہ ہل حلقہ این اے 111 اور پی پی 132 میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے سانگلہ ہل پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک الگ بات ہے کہ سرمایہ اور دھوکہ دہی سے اسپلمینٹ کے ساتھ مل کر جو مرضی کر لیا جائے ورکر اور کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ہر طرح کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائد چوہدری برجیس طاہر کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔