Live Updates

احمد پور سیال ، باہو پل کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح معمول پر آنے لگی

ہفتہ 24 اگست 2024 14:15

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2024ء) تحصیل احمد پور سیال میں باہو پل کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح معمول پر آنے لگی ،سیلابی پانی کے باعث روڈ انفراسٹرکچر خراب ہوگیا ہے ، بستی جکھڑ کے حفاظتی بند کے اندر بستی سیال فقیر کو جانے والی سڑک بھی سیلابی پانی کی زد میں آکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اسی سڑک پر واقع پلی بھی خستہ حال ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا وزٹ کیا، متاثرین سیلاب کے لیے تحصیل انتظامیہ کے کردار کو سراہااور وزٹ بک پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ارسلان بشیر کو خراج تحسین پیش کیا۔بند کے اندرونی علاقوں جن میں موضع صدقانہ مرالی ، موضع رنجیت کوٹ اور موضع سیال فقیر شامل ہیں میں سیلابی پانی کی زد میں آکر جنتر ، چری ، جوار ، تل اور کماد کی فصل متاثر ہوئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات