آفتاب خان شیرپاؤ کا لسبیلہ اور آزاد پتن میں مسافرگاڑیوں کی حادثات اور اموات پر افسوس کا اظہار

اتوار 25 اگست 2024 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے لسبیلہ اور آزاد پتن میں مسافرگاڑیوں کی حادثات اور اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اورآزاد پتن میں مسافر گاڑیوں کے حادثات اور خواتین سمیت 35 افراد کی ہلاکت کا سن کر دکھ ہوا،ان حادثات میں بیسوں افراد زخمی بھی ہوگئی جو نہایت المناک خبر ہے،میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ چند دنوں میں زائرین کی بس کو دوسرا اور ایک بار پھر مسافر گاڑی کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ تشویشناک صورتحال ہے،مسلسل حادثات اور اموات، ٹرانسپورٹ کی فٹنس اور ڈرائیورز کی حالت کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزائیں نہ دی گئیں تو خدانخواستہ یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔