لاہور: لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پیر 26 اگست 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں داخل ہونے والے نئے سپیل نے بالآخر شہر لاہور میں بارش کا آغاز کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 30اگست تک جاری رہے گا تاہم پیر کے روز ہونے والی بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

بارش سے موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پیر کے روز شہر لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ ا*مچولی بھی جاری رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔