وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے کا شیخوپوره کا دورہ

جمعرات 29 اگست 2024 17:13

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2024ء) وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء وٹو نے شیخوپوره کا دورہ کیا۔پنجاب سوشو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، اے ڈی سی فنانس میاں نذیر ، اے ڈی سی جی ، سی او ضلع کونسل ودیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ اور اے ڈی سی فنانس کی پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء وٹو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کے لیے ایگزیکٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے ، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد پنجاب حکومت کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ، لیپ ٹاپ، سکالرشپ، ٹریکٹر سکیم،اپنی چھت اپنا گھر و دیگر سکیموں سے مستفید ہونگے ۔ وائس چیئرپرسن جہاں آراء وٹو نے کہا کہ مستحقین ضلع بھر میں قائم مراکز پر اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔\378