نواب ذوالفقار مگسی اور نوابزادہ طارق مگسی کا سابق سینیٹر شیخ حاجی ظریف خان مندوخیل کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 2 ستمبر 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2024ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی اور صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے ماموں سابق سینیٹر شیخ حاجی ظریف خان مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔