ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے یو ٹرن لے لیا

بدھ 4 ستمبر 2024 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کی پیش گوئی پر یوٹرن لے لیا اور کہاکہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک بارش کاکوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے زیراثرکراچی میں بارش کا امکان ہے، اس دوران، مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(جمعرات)میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، مٹھی سمیت اندرون سندھ بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک بارش کاکوئی امکان نہیں۔سردارسرفراز نے بتایا کہ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوئی تھیں، مون سون ہوائوں کے زیر اثر تھر و دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔