امریکا:ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کی سابق سینئر معاون پر چینی ایجنٹ ہونے کا الزام
لینڈا سن پرغیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اپنا اندراج کرانے میں ناکامی، ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں .فیڈرل پراسیکیوٹر
میاں محمد ندیم بدھ 4 ستمبر 2024 15:51
(جاری ہے)
فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لینڈا سن پر غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اپنا اندراج کرانے میں ناکامی، ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں دس برس قبل ریاست نیو یارک کے ایگزیکٹو چیمبر نے لینڈا سن کی خدمات حاصل کی تھیں جب کہ انہیں مارچ 2023 میں ا±س وقت عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا جب ان کی غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معلومات سامنے آئی تھیں اس عرصے کے دوران لینڈا سن متعدد اداروں میں کئی عہدوں پر کام کر چکی تھیں.
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لینڈا سن پر الزام ہے کہ جب وہ ریاست نیو یارک کی حکومت کے لیے خدمات انجام دے رہی تھیں تو اس دوران وہ پیپلز ری پبلک آف چائنہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے لیے بھی کام کر رہی تھیں فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ لینڈا سن نے کبھی بھی خود کو ایک غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر امریکہ میں رجسٹر نہیں کرایا اور انتہائی موثر انداز میں چھپایا کہ وہ چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے نمائندوں سے احکامات، درخواستیں اور ہدایات لیتی ہیں. لینڈا سن اور ان کے شوہر کریس ہو کو نیویارک کے لانگ آئی لینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے دونوں افراد پر تقریباً ایک جیسے ہی الزامات عائد ہیں دونوں افراد کونیویارک میں بروکلین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی لینڈا سن کے شوہر کریس ہو منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ بینک فراڈ اور شناخت کے غلط استعمال کے الزامات کا بھی سامنا کر رہے ہیں. امریکی اٹارنی بریون پیش کا کہنا ہے کہ جب لینڈا سن گورنر کیتھی ہوکل کے لیے بطور ڈپٹی چیف کام کر رہی تھیں تو وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دراصل چین کی حکومت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مفادات کو آگے بڑھا رہی تھیں ان کا الزام تھا کہ ان غیر قانونی اقدامات کے سبب لینڈا سن کے خاندان کو کئی لاکھ ڈالر ملے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لینڈا سن نے تائیوان کی حکومت کے عہدیداروں کو موثر انداز میں نیویارک کے ریاستی حکام تک پہنچنے میں روکنے کے لیے کردار ادا کیا. لینڈا سن کے بارے میں یہ بھی اطلاع ہے کہ وہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی سے متعلق اہم معاملات پر ریاست نیویارک کے اعلیٰ حکام کے لیے موصول ہونے والے پیغامات میں رد و بدل میں بھی ملوث تھیں انہوں نے ریاست نیویارک کے سرکاری اعلانات چین کے سرکاری حکام کو پہنچانے کے لیے مبینہ طور پر غیر مجاز انداز سے حاصل کیے لینڈا سن پر عائد دیگر الزامات میں ریاست نیویارک کے اہم ترین سیاست دان کے لیے چین کے دورے کا بندوبست کرنا اور چین کی سرکاری شخصیات کی ریاست نیویارک کے حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام کرنا شامل ہے. پراسیکیوٹر کے مطابق لینڈا سن اور کریس ہو نے چین کے لیے کام کرتے ہوئے بیجنگ سے بھر پور مالی فوائد حاصل کیے جن میں لاکھوں ڈالر کی ٹرانزکشنز شامل ہیں جو ان کی چین میں کاروباری سرگرمیوں کی آڑ میں کی گئیں اس کے علاوہ انہیں سفری سہولیات دی گئیں جب کہ ان کے قریبی افراد کے کاروبار کو وسعت دینے میں آسانی پیدا کی گئیں اورلینڈا سن کے چین میں موجود کزن کے لیے نوکری کا بھی بندوبست کیا گیا. پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا کہ لینڈا سن کے والدین کو ننجیانگ اسٹائل میں پکائی جانے والی بطخیں بھی پیش کی گئی تھیں جو کہ چین کے ایک سرکاری عہدیدار کے ذاتی باورچی نے ان کے لیے تیار کی تھیں ریاست نیو یارک کی انٹرنل ریونیو سروس سے وابستہ مجرمانہ تحقیقات کے انچارج اسپیشل ایجنٹ فاتوروسو کا کہنا تھا کہ لینڈا سن اور ان کے شوہر نے ایک اور ملک کے لیے لاکھوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جس سے انہوں نے مالی فوائد بھی اٹھائے اور اس رقم سے نیویارک میں لگژری گاڑیاں اور لاکھوں ڈالر کی پراپرٹی خریدی. اس جوڑے نے مبینہ منی لانڈرنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے ریاست نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں 41 لاکھ ڈالر کا گھر خریدا جب کہ ریاست ہوائی کے جزیرے ہونولولو میں 21 لاکھ ڈالر کا فلیٹ اپنے نام پر خریدا جب کہ 2024 کی فراری کار سمیت کئی لگژری گاڑیاں بھی خریدیں لینڈا سن نے کبھی بھی چین سے ملنے والی مراعات سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیں ریاست نیو یارک کے قانون کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ کسی بھی منفعت کی صورت میں سرکاری طور پر آگاہ کریں گے. پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کریس ہو نے رشتے داروں کے نام پر بینک اکاﺅنٹ کھولے لیکن وہ مکمل طور پر ان کے استعمال میں رہے اور ان کے ذریعے ہی انہوں نے منی لانڈرنگ کی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کریس ہو نے اپنے ایک رشتے دار کے ڈرائیور کا لائسنس بھی بینک اکاﺅنٹ کھولنے کے لیے استعمال کیا تھا.مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ کے گورنر کا عہدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے اچھا ہے پکوڑے بیچیں
-
جب بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں؟
-
کہا گیا کہ علی امین 8 گھنٹے سے غائب ہے جبکہ شہبازشریف تو 82 گھنٹوں سے غائب ہے
-
این اے 171 میں پیپلز پارٹی کے جس بندے کو جتوایا گیا وہ کونسلر بننے کے بھی قابل نہیں ہے
-
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں بڑا جلسہ کرنا ہے احتجاج کی بجائے اس پر توجہ مرکوز کریں
-
جے یو آئی ف نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے سے روک دیا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس
-
پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کی کمی کو خوش آئند ہے، کاروبار اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ ..
-
شاہ محمود قریشی کا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ
-
وزیراعظم کا آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ، بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں ، شہبازشریف
-
اوگرا نےستمبر 2024 کےلئےآر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.