پنجاب یونیورسٹی میں شجر کاری مہم

بدھ 4 ستمبر 2024 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کلب کے لان اور گیٹ نمبر3 کے قریب پھل دار درخت لگائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ تقاریب میں چیئرپرسن شعبہ جینڈر سٹڈیز ڈاکٹر رعنا ملک، چیئرمین پنجاب یونیورسٹی کلب ڈاکٹر منور اقبال، فیکلٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ گرین پاکستان ملک کی قدرتی خوبصورتی کی بحالی، صحت مند ماحول ، آلودگی کے خاتمے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو فروغ دینے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد درخت لگائیں اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی دیکھ بھال کریں۔