شوہر نے بیوی پر گرم پانی پھینک دیا،ملزم گرفتار

جمعرات 5 ستمبر 2024 10:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ’نیور اگین‘ مہم کے تحت قصور پولیس کی بروقت کارروائیاں سے گھریلو تشددکا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ صدر قصور پولیس نے اپنی بیوی پر گرم پانی پھینک کر چہرہ جلانے والا خاوند کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے بتایا کہ گجومتہ لاہور کے رہائشی عامر کی 32 سالہ بہن عاصمہ کی شیخ حماد قصور میں ملزم آصف سے شادی ہوئی تھی‘29 اگست کو گھریلو لڑائی جھگڑے پر بہنوئی آصف نے بہن عاصمہ پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا‘گرم پانی سے بہن کا چہرہ جھلس گیا، وہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ بہنوئی موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ صدر قصور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور عاصمہ کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کامیں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر قصور معروف خان کو فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے‘تھانہ صدر قصور پولیس نے بلا تعطل کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی اوقصورنے کہا کہ قصور پولیس کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صنفی جرائم کے خاتمہ کیلئے بروقت کارروائیاں جاری ہیں۔