Live Updates

حکومت پنجاب نے مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے، کمشنر

ہفتہ 7 ستمبر 2024 14:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے عوام الناس کو سبزیوں اور دیگر اشیاء پر ریلیف دینے کےلئے سبزی منڈیوں کی سپلائی لائن کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ہفتہ کے روز ایک اجلاس کے دوران کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ طلب و رسد کے نظام کو شفاف بناکر شہریوں کو ارزاں نرخوں پر سبزیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔تمام سبزیوں خصوصاً آلو، پیاز ٹماٹر کی سستی سپلائی یقینی بنائی جائے۔قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز مؤثر اقدامات کریں۔ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے۔اجلاس میں ڈویژن بھر سے سبزی منڈی کے تاجر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات