دباؤ آ رہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے‘شرجیل میمن

ہفتہ 7 ستمبر 2024 22:41

دباؤ آ رہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے‘شرجیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں، ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے۔