m بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے ، اسلم غوری

تحریک انصاف کو ایسے بدزبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہوگا ،فوری وضاحت جاری کی جائے ،جے یو آئی اپنا بیانیہ رکھتی ہے میدان میں موجود ہے ، ردعمل

اتوار 8 ستمبر 2024 19:40

غ* ؁ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2024ء) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیفکا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے ،تحریک انصاف کو ایسے بدزبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہوگا ،بیرسٹر سیف پرویز مشرف کی آمریت کی نشانی ہے ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی اپنی تحریک اپنے زور بازو پر چلا رہی ہے مینار پاکستان کی تاریخ ساز عوامی اسمبلی نے بیرسٹر سیف اور اس کے آقائوں ک پائوں تلے سے زمین سرکا دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے جو بیان دیا ہے یہ ان کی پست ذہنیت کی نشانی ہے تحریک انصاف بیان کی فوری وضاحت کرے اور ایسے بذزبان لوگوں کو کنٹرول کیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری آپ پر ہوگی ۔ اسلم غوری نے مزیدکہا کہ بیرسٹر سیف جیسے لوگ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی آمریت کی نشانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اپنا بیانیہ رکھتی ہے،میدان میں موجود ہے تحریک انصاف اور جے یوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسے عناصر کا خاتمہ ضروری ہی