
پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی ،بیوفائی کرنیوالا رسواہوا،میر سرفراز بگٹی
سول سروس میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان
پیر 9 ستمبر 2024 22:48

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دین میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر علم حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے معاشرہ اس وقت تک تبدیل نہیں ہوسکتا جب تک خواتین تعلیم حاصل نہ کر پائیں ۔
انہوں نے کہا کہ سول سروس میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی دیکھا رہی ہیں صوبے میں پانچ خواتین ڈپٹی کمشنر جبکہ ایک اسسٹنٹ کمشنر ہیں تمام خواتین مردوں کی نسبت ایمانداری اور جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ملک کی خاطر ایمانداری سے کام کریں تاکہ معاشرہ ترقی کرے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ کرسکتا اور معاشرہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک خواتین پڑھی لکھی نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں بے نظیراسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت دنیا کی 200بہترین جامعات میں خواتین کو پڑھنے کے لئے بھیجا جائے گا ، ہر ضلع سی10 ٹاپ کرنیوالی بچوں اور بچیوں کو ہرشعبے میں تعلیم کے اخراجات اور سول شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان سے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی،اور جس نے بیوفائی کی اس کو اللہ نے رسواکیا جس کی واضح مثال بنگلہ دیش میں دیکھنے کو ملی ہے ۔وزیراعلی نے اعلان کیا کہ کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی یاد میں ایک ایجوکیشن بلاک بناکردیں گے،اس موقع پر وزیر اعلی نے گرلزکالج کی طالبات اوراساتذہ کیلئے 500 لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.