پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا
شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا، اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان
محمد علی
پیر 9 ستمبر 2024
21:05
(جاری ہے)
شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں رہنماوں کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے۔ اسلام آباد جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر عمر ایوب خان اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 9 مرکزی رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحریک اںصاف کے گزشتہ روز کے جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی کے الزام پر پی ٹی آئی رہنماوں کو 3 مختلف مقدمات میں نامزد کر کے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.