خیبرپختونخوا ہ ہائوس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے‘ عظمی بخاری

ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا ہ بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ‘ وزیر اطلاعات

منگل 10 ستمبر 2024 14:54

خیبرپختونخوا ہ ہائوس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے‘ عظمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ ہائوس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشتگردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا ہ بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا ہ ہائوس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہ ہائوس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔