لاہور،خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

منگل 10 ستمبر 2024 18:13

لاہور،خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طیب 24سالہ متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر کا دوست ہے، ملزم نے طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ درندہ صفت ملزم کو ایس ایس او آئی یو کینٹ مصباح حفیظ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا، ملزم طیب کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔