متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھرکی دیکھ بھال اورآپریشنزکی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی

منگل 10 ستمبر 2024 18:23

متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھرکی دیکھ بھال اورآپریشنزکی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امارتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے چار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل المدتی ایل این جی سپلائی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔