بابائے قوم فاؤنڈیشن کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے حوالے تقریب

منگل 10 ستمبر 2024 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) لاڑکانہ میں مختلف سماجی تنظیموں، پاکستان بچایو تحریک، گرین سندھ فاؤنڈیشن اور بابائے قوم فاؤنڈیشن کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے سلسلے میں روشن پاکستان ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سماجی تنظیموں کے رہنمائوں سجاد سومرو، ذوالفقار مگسی، اے ڈی ابڑو، ایڈووکیٹ طارق نعیم اعوان، دلمراد بلوچ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کیلئے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی، بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت ہماری رہنمائی کیلئے روشن ستارے کی مانند ہے اور مزار قائد قیادت کا عظیم مرکز ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے روشن راستے پر چل کر ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں، بابائے قوم کا منشور ایمان، اتحاد ہے، ہمیں تنظیمی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، اس موقع پر خوشحال پاکستان، قرضوں سے پاک پاکستان اور سرسبز پاکستان کے لیے چراغاں کیا گیا، ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں،آخر میں لنگر اور سبیلیں بھی تقسیم کی گئیں۔