صدارتی مباحثہ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
بدھ 11 ستمبر 2024 16:49
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمصدقہ سازشی تھیوری کی جانب اشارہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تارکین وطن سپرنگ فیلڈ، اوہائیو میں شہریوں کے پالتو جانور کھا رہے ہیں،وہ کتوں کو کھا رہے ہیں۔
اس موقع پر کملا ہیرس نے اپنی بات یہ کہتے شروع کی کہ اسے کہتے ہیں انتہا۔کملا ہیرس نے ایک پورن سٹار کو پیسے دینے سمیت دیگر مقدمات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی جرم کا مرتکب ہونے کی تردید کی اور ایک بار پھر کملا ہیریس اور ڈیموکریٹس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ثبوتوں کے بغیر ان کے خلاف تمام مقدمات بنائے۔صدارتی امیدواروں کے درمیان بحث کا آغاز معیشت سے متعلق سوال سے ہوا اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے حوالے سے پولز ٹرمپ کے حق میں ہیں۔کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ملکی اشیا ءپر زیادہ سے زیادہ محصولات عائد کرنے کے ارادے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ہمارے لیے بدترین بے روزگاری چھوڑی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی مدت کے دوران افراطِ زر میں مسلسل اضافے پر کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران وہ مہنگائی کی شرح کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے رہے۔انہوں نے اپنے سرِفہرست مسئلے امیگریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بغیر ثبوت ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تارکین وطن میکسیکو کے ساتھ امریکی جنوبی سرحد عبور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی لوگوں کے لیے، متوسط طبقے کے لیے، ہر طبقے کے لیے تباہی بنی ہوئی ہے۔کملا ہیرس اسقاطِ حمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے سپریم کورٹ کے 2022 کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بوجھ کر تین قدامت پسند سپریم کورٹ ججز کا انتخاب مخصوص نیت سے کیا اور آخرکار، ان کی حکومت کے دوران یہ فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ کملا ہیریس اور ڈیموکریٹس بچوں کے قتل کی حمایت کرتے ہیں۔جس پر کملا ہیرس نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا آپ کو جھوٹ پر جھوٹ سُننے کو ملیں گے۔صدارتی امیدواروں نے غزہ جنگ اور یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے بھی بات چیت کی اگرچہ دونوں میں سے کسی نے بھی واضح نہیں کیا کہ وہ تنازع کو کیسے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔کملا ہیریس نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کے لیے یوکرین کے لیے امریکی حمایت ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کملا ہیرس اسرائیل سےنفرت کرتی ہیں تاہم کملا ہیرس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان بھیج دیے
-
شمالی کوریا نے ایک بار پھر جنوبی کوریا پر کچرے سے بھرے غبارے چھوڑ دئیے
-
7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے خاتمے کا باعث بنے گا، حماس
-
کویتی کابینہ کی منظوری، جلد ویزے کھولنے کا اعلان
-
دبئی کی حکومت کاگولڈن ویزے دینے کا اعلان
-
خلا میں پھسنی سنیتا ولیمز اونچائی سے ووٹ کاسٹ کریں گی
-
غزہ کے جنگ زدہ فلسطینی بچے، ایک نسل بعد کے چیلنجوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، یونیسیف
-
ایران کی جارحیت روکنے کے لیے کافی صلاحیت ہے، پینٹاگان
-
بی جے پی گوا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، راہول گاندھی
-
اقوام متحدہ ایک پرانی کمپنی ہے جوپوری طرح کام نہیں کررہی ، جے شنکر
-
ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پرامریکا کی اسرائیل کو مراعات کی پیشکش کا انکشاف
-
مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی، بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.