جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

بدھ 11 ستمبر 2024 18:34

جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2024ء) جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز غلام فرید اور میاں ذولفقار کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے‘ایف آئی اے نے متعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی‘جعلی دستاویزات اپ لوڈکرنے پر متعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے کلاف فوجدرای مقدمات درج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورو آف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پر علیحدہ کاروائی کی ہدایت کر دی گئی۔وزارت سمندر پار پاکستانی نے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی.لیے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔گذشتہ برس جعلی دستاویزات اپ لووڈ کر کہ 92 نرسوں کو سعودی عرب بھجوایا گیا تًھا۔سعودی عرب نے 92 نر سوں کو ڈی پورٹ کر دیا تھاً۔ذرائع کے مطابق ڈًی پورٹ کرنے کے بعد معاملے کو پاکستانی سفارت خانے کے سپرد کر دیا تھا‘وزیراعظم نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔