پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر

بدھ 11 ستمبر 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقررکردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا ہے ۔مینہ مجید کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا ۔ مینہ مجید کی تقرری کے بعد بلوچستان کابینہ میں خواتین اراکین کی تعداد 3ہوگئی ۔