لاہور کے لیے 138ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام مکمل

بدھ 11 ستمبر 2024 22:50

لاہور کے لیے 138ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام مکمل
  لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2024ء) پنجاب حکومت نے شہر لاہور کے لیے تیار کیے گئے 138ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام مکمل کر لیا ہے اور 20ستمبر سے اس پیکج پر کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس پیکج میں لاہور کی تمام یونین کونسلوں کو شامل کیا گیا ہے جن گلیاں اور سڑکیں پختہ کر دی جائیں گی جبکہ پیکج میں واسا ،بلدیہ اور نیٹرپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ترقیاتی کاموں کو بھی شامل کیا گیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کا بجٹ 75ارب روپے رکھا گیا تھا جو اب بڑھا کر 138ارب روپے کر دیا گیا ہے جسے دو حصوں میں خرچ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :