Live Updates

وزیراعلی مریم نوازپنجاب کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں، عظمی بخاری

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:14

وزیراعلی مریم نوازپنجاب کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں،  عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی سوچ صوبوں کو آپس میں لڑانا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں، پی ٹی آ ئی والے سیاسی شہید بننے کیلئے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں، پاکستان میں گزشتہ 6 سالوں میں ترقی کی راہ میں جو بھی رخنے ڈالے گئے وہ ایک ہی جماعت پی ٹی آئی کا کام ہے ۔

جس صوبے میں پی ٹی آئی کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں بے روزگاری، غربت اور مہنگائی عروج پر ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے، پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات ابھی تک ملک اور ان کی جماعت بھگت ر ہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو چار کروڑ عوام کی فکر نہیں، صوبائی اسمبلی میں وزیراعلی کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔یہ لوگ سیاسی شہید بننے کے لیے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات