Live Updates

اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے‘ عظمیٰ بخاری

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:20

اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے،صوبائیت اور لسانیت کارڈ عمران خان کے اپنے ہی گلے پڑے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اسے مسٹر 10 پرسنٹ کہہ رہے ہیں۔

جس صوبے میں پی ٹی آئی کی پچھلے 11 سالوں سے حکومت ہے وہاں غربت، روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات ابھی تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں۔ دن کے وقت یہ لوگ بھیڑیے بنتے ہیں جبکہ رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتے اور پاؤں پکڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوا پی ٹی آئی کی جانب سے رخنے ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ گنڈا پور مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کر لیتے۔ اسے سیاسی میدان اور کارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کی بجائے ذاتیات پر حملے کرکے ہیرو بنتے شرم آنی چاہیے۔ مریم نواز مخالفین کی بجائے پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

دوسری طرف خیبر پختونخواہ حکومت کو چار کروڑ پختونوں کی بجائے ایک مکار اور بدیانت شخص کی فکر ہے۔انکی اوقات اتنی ہے کہ یہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ لوگ سیاسی شہید بننے کے لئے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات